لندن……..متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کو فوری طورپربحال کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے تازہ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے تمام اراکین بشمول قائم مقام کنوینر ندیم نصرت اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ آج سہہ پہر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کردیا گیا تھااور کارکنوں اور ذمہ داروں کو ندیم نصرت سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔