کراچی : ایم کیو ایم نے استعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ استعفے تسلیم کیے جائیں۔
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فضل الرحمان کے ثالثی کردارکی قدرنہیں کی وہ مزید زحمت نہ کریں۔ پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو ایم کیو ایم کےاستعفے تسلیم کرنا ہوں گے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج کے بعد ایم کیوایم کے اراکین کو تینوں ایوانوں سے مستعفی سمجھا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی جانب سے رشید گوڈیل کی عیادت نہ کرنے کا بھی شکوہ کیا۔