متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تمھیںکس بات کا ڈر ہے تیر چلاؤ تمہارے تیر ختم ہوجائیں گے ہمارے جگر ختم نہیں ہوں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ کو مزید مضبوط کرے گی اور یہاں انتظامی یونٹ بنائے گی۔
ایم کیوایم پاکستان نے پی آئی بی کالونی کے کے ایم سی گروانڈ میں منتخب نمائندوں کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گذشتہ 8 سالوں میں تم نے جس طرح کراچی کی بندر بانٹ کی ہے ہم بہت جلد اس کا وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔
فاروق ستار نے بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شعر کا سہارا بھی لیا اور یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کو مزید مضبوط کرے گی اور یہاں انتظامی یونٹ بنائے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہیدوں کے نام پر رقص کرتی ریلی نکالی گئی۔ تیر آپ نے پہلے بھی چلائے ہیں۔
اجلاس سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا، اجلاس کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے اور ملی نغمے پر کیا گیا۔