کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سہیل احمد کو گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کال پر آج کراچی میں شٹر ڈائون ہڑتال ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے ، نماز جنازہ میں مرحوم کے لواحقین کے علاوہ ایم کیو ایم کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔