بانی ایم کیو ایم کے خلاف حکومتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور
اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز)حکومت نے ایوان میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد پیش کی جو کہ متفقہ طور پر منظور بھی کرا لی گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے اپنے بانی کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت ایم کیو ایم کی قرارداد سے پہلے اپوزیشن کے ساتھ ملکر اپنی قرارداد لے آئی،اس موقع پر ایم کیو ایم کے صدر فاروق ستار نے کہا کہ اسپیکر صاحب میں چاہتا تھا حکومت سے قبل ہم اپنی قرارداد پیش کرتے۔ قراردادہم واضح طور پر ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے،
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف قانون وآئین کے مطابق کارروائی کیجائے ،ایوان میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی جس میں اس کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ایوان پاکستان مخالف نعرےلگانےپربانی ایم کیوایم کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ ایوان پاکستان مخالف واقعات میں ملوث عناصرکیخلاف قانون وآئین کےمطابق کارروائی کیجائے،