counter easy hit

عوام ملکی ترقی کے نام پر ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں کی اصلیت جان چکے ہیں،اعتزاز درانی

 Mr Durrani

Mr Durrani

سرائے عالمگیر (بیوروچیف) پی ٹی آئی کینڈاکے اہم راہنما اعتزاز درانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماکہا ہے کہ حکومت وقت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے چونکہ قومیں علم کی روشنی سے پروان چڑھتی ہیں جبکہ پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم نے علم کی روشنی کو اشرافیہ تک محدود کر رکھا ہے،میٹرو بس سروس اور اوورنج ٹرین جیسے منصوبہ جات سے کمیشن اور کرپشن کے تاریخی باب تو رقم کیے جا سکتے ہیں لیکن قوم کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک امریہ ہے کہ گزشتہ 68 سالوں سے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود آج بھی وہی پر کھڑے ہیں جہاں سے قیام پاکستان کے وقت چلے تھے اب عوام ملکی ترقی کے نام پر ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں کی اصلیت جان چکے ہیں اور قائد تحریک عمران خان کی زیرقیادت موجودہ کرپٹ نظام کی تبدیلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے