اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک چین دوستی حکومتی تعلقات سےآگےبڑھ چکی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیراسدعمر نے ملاقات کیلئے آنے والے چین کے سفیرنونگ رونگ سے کہی۔وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں خصوصی طور پر سی ہیک کے تحت صنعتی تعاون پر بات ہوئی ۔ملاقات میں سی پیک پر قائم ورکنگ گروپس کے حالیہ اجلاسوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا ، فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رشتے بہت مضبوط ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی اور چینی سفیر نے مل کر سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا ،چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے