ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چیئر مین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے متوقع امیدوار راؤ فہیم السلا م نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام سے کسان کی حالت زار کو بدلنے میں بہت مدد ملے گی ،کسانوں کو ان کی فصلوں کا معقول اور بروقت معاوضہ ملنا چاہئے ،دیہات سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر کے بعد نہ صرف کسانوں کو فائدہ مل رہا ہے بلکہ طالب علموں اور مریضوں کو بھی دیہات سے شہر آنے میں کافی مدد مل رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ( ن )تحصیل ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری رائے رضوان سلطان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی صوبائی حکومت عوا م کی مشکلات کے خاتمے اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ دیہی روڈز پروگرام انہی کاوشوں کی ایک لڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بناء پر کامیاب ہو گی ،رائے رضوان سلطان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیہی روڈز پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ صاحب سمیت صوبے بھر میں دیہات سے شہر کوآنے والی سڑکوں کو کارپٹ کیا جا رہا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ کارپٹ رود کے بننے سے کسانوں کو اپنی فصل مارکیٹ پہنچانے میں آسانی ہو گی اور فصل کی بہتر قیمت حاصل ہو گی، رائے رضوان سلطان نے کہا کہ ان کارپٹ روڈز کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔