اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ۔ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ، وزیر اعظم عمران خان نے تو جواب دیا ہی لیکن پاکستان کے نامور صحافی حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری قومی حیران رہ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب
سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر صحافی حامد میر نے امریکی صدر کے بیان پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا رد عمل سیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر وزیراعظم عمران خان کا رد عمل شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ’’ ڈونلڈ ٹرمپ صاحب!یہ وزیر اعظم پاکستان کا رد عمل ہے ،کیا آپ کے پاس اس کا جواب ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے اتفاق پر آپ کا شکریہ ‘‘ ۔
یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے آئینہ دکھانے کے باوجود بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہن پر پاکستان اور اسامہ بن لاد ن سوار ہو گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر پاکستان سے متعلق ہرزہ سرائی شروع کر دی اور کہا کہ پاکستان ایسےممالک میں تھا جو امریکہ سےلیتےتھے لیکن بدلےمیں کچھ نہیں دیتے۔ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈٹرمپ نے لکھاکہ ہم نےاربوں ڈالر دیےلیکن پاکستان نےکبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے،پاکستان ہمارے پیسےلےکرہمارے لیےکچھ نہیں کرتا،اسامہ بن لادن اسکی بڑی مثال ہے، افغانستان ایک اورمثال بن رہا ہے۔ امریکی صدر نے ڈھٹائی کی انتہا کو چھوتے ہوئے کہاکہ اب مزیداربوں ڈالر پاکستان کونہیں دیں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر کلنٹن نے اسامہ بن لادن کےٹارگٹ کو مس کیا حالانکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نےاپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی، اس نشاندہی کے بعداسامہ بن لادن کوبہت پہلےپکڑلیناچاہیےتھا۔