counter easy hit

کا علماء کے کردار پر کل ہند اجلاس MRM

mrm
کا علماء کے کردار پر کل ہند اجلاس MRM

نئی دہلی (ریلیز)مسلم راشٹریہ منچ کا ماننا ہے کہ آزادی کے پہلے سے لے کر جب جب ہمارے ملک کو علماء کی ضرورت پڑی ہے تب تب انہوں نے بلا تفریق مذہب وملت اپنے قومی پرچم کے نیچے ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کی اور جام شہادت نوش فرمایا، آج ہم اگر ملک میں آزدی کی کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں تو وہ ان علماء واکابرین کی خدمت کا صلہ ہے ، ان لوگوںنے اس میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، مسلم راشٹریہ منچ جو آپ حضرات کی دعا سے پچھلے 13سالوں سے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اس کا ماننا ہے کہ آزادی سے لے کر آج تک فرقہ وارانہ فسادات میں لاکھوں ہندوستانی لقمہ اجل بن چکے ، ان دنگوں فسادوں اور دہشت گردی نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا، ان مرنے والوں کے پسماندگان آپ حضرات کی طرف بڑی امید سے دیکھ رہے ہیں کہ کب ملک سے ان دنگوں کا خاتمہ ہوگا، کب مذہب کے نام پر دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔
اسی لئے مسلم راشٹریہ منچ نے ملک کی تعمیر میں علماء کے کردار پر ”کل ہند اجلاس” منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 9-8اگست کو ملک میں انقلابی نعرہ لگایا تھا، ”انگریزوں بھارت چھوڑو” اسی نعرہ کی بدولت 15اگست 1947میں آزادی ملی، اس لئے بتاریخ 8اگست 2015بروز ہفتہ ربندر ہال ، چار باغ ، ریلوے اسٹیشن کے سامنے لکھنؤمیں ”کل ہند علماء اجلاس” ہونے جا رہا ہے، جس کا نعرہ ہے ”دنگا ۔ دہشت۔ ظلم۔ تشدد ۔بھارت چھوڑو بھارت چھوڑو”،جس میں یہ عزم لیا جائے گا ، دنگا دہشت گردی پاک بھارت۔ امن بھائی چارے کی مثال بھارت۔
اس اجلاس کی صدارت محترم جناب اندریش کمار رہنما مسلم راشٹریہ منچ کریں گے۔ اس لئے آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ 8اگست 2015کو صبح 10بجے جلسہ گاہ میں تشریف لا کر اس تاریخی اجلاس کو کامیاب بنائیں۔ اس پروگرام کے دیگر نمائندگان جن سے آپ حضرات رابطہ کر سکتے ہیں وہ ہیں محمد افضال، مولانا صہیب قاسمی، مولانا کوکب مجتبی، عباس علی بوہرہ، سلیم اشرفی، مظاہر خان، گریش جویال، مہیرج دھوج۔ مجلس استقبالیہ کے منتظمین میں صوفی حاجی محمد حنیف، حضرت مولانا حبیب الرحمن کابلی، قاری ظفیر عالم قاری روشن علی۔ طارق درانی، صدیق وارثی، اسلام عباس، سلمان اللہ انصاری ، ڈاکٹر صداقت، خورشید آغا، شہاب الدین (سابو بھائی) راکیش مشرا ، تشار کانت ، عظیم خان ۔