ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری)گورنمنٹ کالج برائے خواتین واربرٹن کی پرنسپل مسز بلقیس اختر نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ۔جبکہ حکومت نے سرکاری کوٹہ میں ملازمتوں کا حق خواتین کو دے کر اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔وہ خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کالج میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں سیمنار سے مسز ثمر جعفری،مسز مینا کماری ،فرحانہ اکرم اور ردازینب نے بھی خطاب کیا ۔اور خواتین کے حقوق کے موضوع پر تفصیل سے بیان کیا ۔