سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) وکلاء برادری اپنی خدمات کی روایت کوبرقرار رکھے گی پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے اسی طرح کالے کوٹ کے تقدس پر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ان خیالات کا اظہارسرائے عالمگیر بار کے صدر مرزامشیت الرحمن اورجنرل سیکریٹری چوہدری ثاقب رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمات اور ان کے بنیادی حقوق کی ٖفراہمی کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں اس سلسلے میں ہرفورم پر آواز اٹھاتے رہیں گیااسی طرح وکلاء برادری کے تقدس کو بھی بحال رکھیں گے ۔