counter easy hit

مفتی شہاب الدین پوپلزئی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیرمین ۔۔

Ms. Shahabuddin Pallai's main champion of the Central Raviat Hilal Committee.

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دے دی۔خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے، یہ نیا پاکستان ہے اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، مرکز کو اس حوالے سے تجویز دیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ ) رات کوکراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے ڈیڑھ سالہ زینب جان کی بازی ہار گئی۔کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ نجی ہسپتال میں مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے ڈیڈھ سالہ بچی کی موت سے ایک ماں کی عید اجڑ گئی۔ بچی کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا۔زینب کو قے کی شکایت پر ہسپتال لیکر گئے، ڈاکٹرز کی جانب سے انجیکشن لگانے پر ہاتھ پاؤں اکڑ گئے۔ زینب کی حالت غیر ہوتے دیکھ کر لیڈی ڈاکٹر ہسپتال سے فرار ہوگئی۔واقعے کے بعد فیملی کی طرف سے قانونی کارروائی کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم تفتیش کے لئے ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو معلومات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔بچی کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کر کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، اور اب پشاور سے پوپلزئی کے حوالے سے یہ خبر ائی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website