پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمران بدعنوان ہی نہیں ‘کرپٹ عناصر کے سرپرست بھی ہیں‘ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن مافیا کو جڑوں سے اْکھاڑنے اور حکمرانوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت اْگلوانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر سودا بازی نہیں کی جائیگی۔ تحریک انصاف ان مقاصد کے حصول کیلئے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نہ صرف خود بدعنوان بلکہ کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں۔