پیرس(نمائندہ خصوصی)پاناما لیکس چند روز کا ڈرامہ نہیں حکمرانوں کے گلے کی مستقل ہڈی ہے ،قوم کو مقروض بنا کر بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیداد بنانا سنگین جرم ہے ، پاناما لیکس سازش نہیں غریب عوام کی آہ اور اللہ کی پکڑ ہے ،اگر وزیراعظم یہ حقیقت نہیں ما نتے اور سازش قرار دینے پر ہی بضد ہیں تو وہ سازشی اپنے گھر میں تلاش کریں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کی شمروک اور چینڈرون جرسی نامی دو آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چا ہیے۔