پیرس(نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تحریک انصاف قومی آواز بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر تحریک انصاف کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خود کشی کے مترادف ہو گا۔ لیگی حکومت کی کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہے۔ حکمرانوں کا احتساب وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پانامہ لیکس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ،اس سلسلہ میں سڑکوں پر بھر پور احتجاج کی بھی پلاننگ کر لی گئی ہے