counter easy hit

حکمرانوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ،چوہدری مبشر

 Mubashir Chaudhry

Mubashir Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمرانوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ پانامہ لیکس انکشاف حکمرانوں کے لئے گلے کی ہڈی بن چکی ہے جس کو وہ نہ تو نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اْگل سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر تحریک انصاف کشمیر زون فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسمبلی فورم اور قوم سے خطاب کے دوران خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا جو اعلان کیا تھا اس پر عمل درآمد کی بجائے وہ اب راہ فرار اختیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ تحریک مسلم لیگ ن کی کرپٹ حکومت کا بوریا بستر گول کر دے گی