counter easy hit

کرپٹ عناصر کا بے رحم احتساب وقت کا تقاضا ہے ، چوہدری مبشر

Mubashir Chaudhry

Mubashir Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی) کسی جمہوری ملک میں ن لیگ کی طرح حکومتی امور نہیں چلائے جاتے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل کی صدارت تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر تحریک انصاف فرانس کشمیر زون نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اہم معلومات کو باضابطہ تشہیر سے قبل راز میں رکھا جاتا ہے مگر اقتصادی منصوبہ بندی کی بھی جاسوسی ہورہی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہو ں مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے کیونکہ یہ وقت کا اہم تقاضا ہے