پیرس(نمائندہ خصوصی)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون چوہدری مبشر نے خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات نے دورجہالت کی یاد تازہ کردی ایسا محسوس ہوتاہے کہ ہم پتھر کے ز ما نے میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو خواتین کے حقوق کا سب سے زیادہ تحفظ کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث ایسے مقدمات کے مجرم چھ ماہ بعد باہر ہوتے ہیں اس حوالے سے سخت قوانین اوراس پر مکمل عمل در آمد کی ضرورت ہے۔