پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کے بعد پنجاب کے بجٹ نے بھی مایوس کیا ،ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کو نیا رگڑا لگے گا، مہنگائی کا سیلاب آئے گا ، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اسے عوام دشمن سمجھتے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مایوس کن ہے لہٰذا پنجاب حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے