پیرس(نمائندہ خصوصی)(ن) لیگ مہنگائی اور بے روزگاری سے غر یبوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے۔حکمران عوام دشمن پالیسیوں میں سہولت کار بن چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔