اوسلو (پبلک میڈیا یورپ) رکن اوسلوسٹی پارلیمنٹ اور چیئرمین ضلع کونسل گرورود۔ اوسلو ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس کی طرف سے اوسلو کے کبابش ریسٹورنٹ میں نیزہ بازی کلب کے اراکین کے اعزازمیں عشائیہ دیاگیا۔
اس موقع پر ناروے کے علاوہ سویڈن، جرمنی، ڈنمارک، ہالینڈ اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے نیزہ بازی کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس دوران ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور، پاک۔ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرورآف بھٹیاں۔گجرخان، فورم کے دیگرسینئرعہدیدارچوہدری وسیم شہزاد، چوہدری قمرعباس ٹوانہ، راجہ عاشق حسین، چیف ایڈیٹر گجرات لینک امجد فاروق، چوہدری قاسم محمد نوناوالی، چوہدری اسدمنظورپندی سلطان پور، چوہدری نذر اور چوہدری عجب آف گجرخان، چوہدری حسنین سرور، ہیومن سروسزکے وائس چیئرمین چوہدری انصرحسین، چوہدری حسنین نذیرنوناوالی و دیگر موجود تھے۔۔
اس موقع پر کھیلوں و دیگر تفریحی اور صحت افزاء سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیاکہ آج کے دور میں انسان کی اچھی صحت کے لیے جسمانی ورزش کا ہونا لازمی ہے۔خاص طورپر انسان کی موجودہ مرغن غذا اور دیگر مقوی خوراک ورزش کے بغیرموٹاپے اور جسم کے غیرضروری پھیلاو کا باعث ہوتی ہے۔ ورزش نہ ہونے سے انسان کا جسم جمود کا شکارہوجاتاہے جس سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹرمبشربنارس کی سیاسی، سماجی اور ثفاقتی خدمات کو سراہااور اس عشائیے کے انعقاد پر ان شکریہ اداکیا۔