سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ڈائریکٹر اکیڈیمز کا عہدہ سنبھال لیا۔ کہتے ہیں کہ قومی اکیڈمی دس سال پیچھے چلی گئی ہے۔ ان کے سابق دور میں ستر باؤلرز کے ایکشن مشکوک تھے۔
لاہور: (یس اُردو) عمران خان ٹیم کے گولڈن آرم مدثر نذر نے ایک بار پھر تین سالوں کے لیئے ملک بھر کی کرکٹ اکیڈیمز کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا کام متبادل کرکٹرز مہیا کرنا ہے خاص کر آف اسپنر اور آل راونڈرز ۔ ان کے مطابق دو بار اکیڈمی میں کام رکنے سے پاکستان کرکٹ میں دس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریجنز میں اکیڈیمز بنائی جائے گی۔ ان کے سابق دور میں ستر باؤلرز کے ایکشن مشکوک تھے لیکن بہتر سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان پر پابندی نہیں لگائی جا سکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت جلد بہتری نہیں آ سکتی جبکہ ماضی کے سٹار کرکٹرز کی مدد سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کیا جائے گا۔