اسلام آباد، تحریک انصاف کے نوجوان راہنما مدثر اقبال کاظم کی بنی گالہ میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقبون کے ساتھ خصوصی ملاقات ، حلف اٹھانے پر مبارکباد
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 60 کے نوجوان راہنما مدثر اقبال کاظم کی بنی گالہ میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ مدثر اقبال کاظم نے انہیں گورنر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ۔ راجہ جلال مقپون نے انہیں گلگت بلتستان کے دورہ کی دعوت دی جس پر مدثر اقبال کاظم نے قبول کرلی۔
اس موقع پر حلقہ این اے 60 کے ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے راجہ جلال مقپون نے کہا کہ مدثر اقبال کاظم کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے جس طرح اپنے حلقہ میں تحریک انصاف کے کارکنان کو متحد رکھا اور انتخابات میں بھرپور کمپین میں حصہ لیا اس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔
مدثر اقبال کاظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کیلئے ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔