counter easy hit

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش، سماعت کل تک ملتوی

ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Mufti Abdul Qavi present in court in Qandeel Baloch murder case, adjourn the hearing till tomorrowملتان میں سیشن جج چوہدری امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم ہیں اورعبوری ضمانت پرہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website