ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی امیر مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ملک میں غیر اسلامی قانون کے نفاذ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گی ،پاکستان کو سیکولر اور لبرل ملک بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ،ریاست مدینہ کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر بننے والی دوسری ریاست ہے جس میں غیر اسلامی قانون کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں “نظریہ پاکستان میں ہی بقائے پاکستان ہے” کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے نظریے کو چھوڑنے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ،پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ،کچھ قوتیں اس اسلامی ریاست میں غیر اسلامی قوانین نافذ کروانا چاہتی ہیں مگر ہم ان قوتوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ دینی جماعتیں پوری قوم کے ساتھ مل کر اس ملک میں کسی بھی غیر اسلامی قانون کے نفاذ کی کوششوں کے سامنے ڈٹ جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران بھارت کے ساتھ پیار ،محبت اور تجارت کی باتیں کر رہے ہیں ،بھارت پاکستان کا دشمن تھا ،دشمن ہے اور دشمن ہی رہے گا اور دشمن کے ساتھ ہمیشہ دشمن کی زبان میں ہی بات کرتے ہیں ،کانفرنس سے نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی رہنماؤں انجینئر محمد حارث ڈار ،قاری عبد الرحمان ،ضلعی مسؤل ابو قاسم حافظ محمد نعیم ،ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر ،جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء مفتی محمد صغیر حسین ،تحفظ ختم بنوت ﷺ کے ضلعی صدر محمد بشیر زرگر ،جماعت اسلامی کے رہنماء شیخ فخر امین ،سماجی رہنماء حاجی عبد الحمید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں مذہبی رہنماؤں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی