مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے حوالے سے شہرت پانے والے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی کے متعلق سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے، جواب کا انتظار ہے۔مفتی عبدالقوی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریعت کی رو سے سعودی حکومت خواجہ سراؤں پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل نہیں ہوتا شہادت ہوتی ہے،قندیل بلوچ کے قاتلوں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔