counter easy hit

آل ورلڈ مغل فیڈریشن ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں ” مغل اتحاد سیمینار ” کا انعقاد کیا گیا

"Mughal Alliance

“Mughal Alliance

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)آل ورلڈ مغل فیڈریشن ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں ” مغل اتحاد سیمینار ” کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈریشن کے مرکزی صدر محمد احسن مغل ،نیشنل کوآرڈی نیٹر محمد یونس مغل ،مرکزی جنرل سیکرٹری حکیم شہباز مغل جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن عثمان غنی ،ضلعی آرگنائزر ننکانہ فوجی مشتاق مرزا ،ضلعی صدر شیخوپورہ خالد مغل، صدر بچیکی صو بیدار (ر) منظور احمد،صدر سید والہ محمد اشرف مغل ،نائب صدر سانگلہ ہل بابر مغل سمیت پنجاب بھر سے عہدیدران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن مغل ،یونس مغل ،فوجی مشتاق مرزا ،صدیق مغل ،شمعون مغل ،اسلم چشتی ،مرزا نثار بیگ ایڈووکیٹ ،حافظ محمد اصغر ،ساجد قادری ،شوکت مغل اور دیگر مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں دوسرے لوگوں کی خدمت کے لئے بھیجا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم دوسرے کے لئے خوشی ،راحت اور آسانی کا زریعہ بنیں،دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والوں کی مشکلات اللہ تعالیٰ خود بخود ہی کم کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مغل ایک بہادر ،محبت کرنے والی اور خلوص سے بھری قوم ہے جس نے 700 سال سے زائد عرصہ تک برصغیر پر حکومت کی اور اس خطے کو شاہی مسجد ،شاہی قلعہ اور تاج محل سمیت کئی شاہکار دیئے انہوں نے مزید کہا کہ مغل فیڈریشن کا مقصد پوری دنیا کی مغل برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے کام آ سکیں کیونکہ اس دور میں دوسروں کے کام آنا بہت بڑی نیکی ہے ، مغل برادری سے تعلق رکھنے والے افراد دنیا بھر میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہے ہیں جن کے تجربات اور خدمات سے دوسرے افراد بھی بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ،مقررین نے کہا کہ تنظیم کے تمام عہدیدران مذہبی ،مسلکی اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین مغل کے آدم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے خواب کر شرمندہ تعبیر کریں گے