counter easy hit

پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی اتنی بڑی تعداد کی طویل عرصے تک میزبانی قابل ستائش ہے، ڈائریکٹر یو این ایچ آر سی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغان پناہ گزیوں کی اتنی بڑی تعداد کی میزبانی پر حکومت پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ یہ بات پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا اندریکا رتواتے نے وفد کے ہمراہ ملاقات میں کہی۔اندریکا رتواتےان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں انھوں نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو مہیا کی گئی سہولیات اور ان کی بحفاظت واپسی کے امور کا جائزہ لیا ۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر رتواتے نے بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین آبادی کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

MUHAMAMD SADIQ, Met Indrika Ratwatte Director Asia & Pacific of UNHCR to discuss Afghan refugees issues

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website