counter easy hit

پیرس، معروف سماجی شخصیت آصف آزاد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی اشکبار، معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے پیرس میں نماز جنازہ ادا کی ، آج پاکستان میں تدفین کی گئی، سماجی راہنما محمد افراسیاب کا گہرے رنج وغم کا اظہار

پیرس، معروف سماجی شخصیت آصف آزاد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی اشکبار، معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے پیرس میں نماز جنازہ ادا کی ، آج پاکستان میں تدفین کی گئی، سماجی راہنما محمد افراسیاب کا گہرے رنج وغم کا اظہار

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین، مانیٹرنگ رپورٹ) پیرس میں مقیم سماجی شخصیت آصف آزاد کی اچانک وفات پر پاکستانی کمیونٹی میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی، ہفتے کے روز پیرس کی جامع مسجد قبا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پیرس بھر کی معروف سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ بعدازاں ان کی میت پاکستان لے جائی گئی جہاں آج ان کے دوستوں اورخاندان کے افراد نے ان کے آبائی گائوں میں ان کی نماز جنازہ ادا کی  اورانھیں سپرد خاک کردیا گیا۔

پیرس کی جامع مسجد قبا میں مرحوم کی نماز جنازہ میں ان کے دست احباب شریک ہوئے۔ ان کی وفات پرتعزیتی کرنے والوں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد افراسیاب، مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما راجہ علی اصغر ،ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی ،مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری شمشماد احمد آف بھائو گھسیٹ پور،تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما آصف چوہدری، ممتاز کاروباری شخصیت افضان نواز ، بانی پاکستان پریس کلب فرانس صاحبزادہ عتیق ، صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل اور تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی شامل ہیں۔

پیرس کی سیاسی وسماجی شخصیت آصٖف آزاد کی وفات پراظہار افسوس اورایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سوشل میڈیا پر آصف آزاد کے نماز جنازہ اورتدفین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت آصف چوہدری نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا ’’ پیارے بھائی آصف آزاد مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں اپنی دھرتی ماں کی مٹی میں اپنی ماں کے ساتھ آخری آرام گاہ میں اتار دیا گیا انا للہ وانا الیہ الراجعون اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین سارے دوستوں سے درخواست ھے ایک دفعہ الحمد شریف اور تین دفعہ سورہ اخلاص پڑہ کر بھائی کے لیے دعا کریں

پیارے بھائی آصف آزاد مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں اپنی دھرتی ماں کی مٹی میں اپنی ماں کے ساتھ آخری آرام گاہ میں اتار دیا گیا انا للہ وانا الیہ الراجعون اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین سارے دوستوں سے درخواست ھے ایک دفعہ الحمد شریف اور تین دفعہ سورہ اخلاص پڑہ کر بھائی کے لیے دعا کریں

Publiée par Asif Chaudhry sur Lundi 13 avril 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website