کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، کشمیر پربھارتی ہٹ دھرمی نے کشمیری وپاکستانی اورہندوستانی مسلمانوں کو نئی جدوجہد کیلئے بیدار کردیا، محمد افراسیاب
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد افراسیاب نے مقبوضہ کشمیر سے آئینی ریاستی سٹیٹس کے خلاف بھارتی شب خون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارا اور کشمیری بھائیوں کا نہ صرف جغرافیائی تعلق ہے بلکہ مذہب، رنگ ، نسل، رشتوں، خون کے رشتے ہیں جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ کشمیر پربھارتی ہٹ دھرمی نے کشمیری، پاکستانی، اورہندوستانی مسلمانوں کیلئے نئی جدوجہد کی اینٹ رکھ دی ہے اور انشااللہ اب مسلمان جنوبی ایشیا میں اپنا لوہا منوا کر رہیں گے اور کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو اسرائیل بننے کی اجازت دی جائیگی۔