پیرس کے معروف سماجی راہنما محمد افراسیاب کا معروف سماجی راہنمائوں ملک افضال اورملک عابد کے والد اور ملک انصر خان سینئر راہنما پی ٹی آئی فرانس کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سماجی راہنما محمد افراسیاب نے معروف سماجی راہنمائوں ملک افضال اورملک عابد کے والد اور پی ٹی آئی فرانس کے سینئر راہنما ملک انصر خان کے تایا جان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ملک برادران کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ان کے والد گرامی کی مغفرت فرمائیں اور اللہ پاک سے دعا گو ہیں کے وہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ملک برادران کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔