ناٹنگھم: آج ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں چند گھنٹے ہی باقی ہیں تاہم پاکستان اپنا پہلا میچ کل کھیلے گا لیکن اس میچ کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں محمد عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے باولر محمد عامر چک پاکس کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے تاہم ابھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے مکمل فٹ ہونے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ وہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ایسے میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ آض انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل مد مقابل ہوں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیاہے او ر پہلا میچ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم پاکستان اپنا پہلا میچ کل ویسٹ اندیز کے خلاف کھیلے گا تاہم اس سے قبل حسن علی، امام الحق، کپتان سرفراز اور شعیب ملک اکھٹے ہوئے اور انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی ان عادات سے پردہ اٹھایا جو کہ شائد اس سے پہلے عام لوگوں کو معلوم نہیں تھیں۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مزاح سے بھر پور” کویک فائر راﺅنڈ “ میں سرفراز ، شعیب ملک ، امام الحق اور حسن علی نے شرکت کی ۔جب ٹیم میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے والے پلیئر کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو کپتان سرفراز نےامام الحق کی پیٹھ پر تھپکی دی اور کھلاڑی کے چہرے پر ایسے اثرات مرتب ہوئے جیسے وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہوں تاہم شعیب ملک سوچتے ہیں کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی سیلفیوں کے شوقین ہیں ۔