پیرس کی سماجی وکاروباری شخصیت محمد آصف اوٹھی کا یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کے انتقال پردلی رنج وغم کا اظہار
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت محمد آصف اوٹھی نے یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک انعام کے بھائی کی وفات گہرا صدمہ ہے دکھ اورتکلیف کی اس گھڑی میں ملک انعام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ان کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔انھوں نے ملک محمد انعام اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی بھی دعا کی۔