فرانس کے دارالحکومت میں میانمار (برما) کی ایمبیسی کے سامنے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جمعہ کے روز روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ
پیرس(یس اردو نیوز) برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے ۔پاکستان عوامی تحریک فرانس نےبرما میں قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے اپنا کردار ادا کرے اس حوالے سے جمعہ کے روز میانمار کے سفارتخانے کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی ، سماجی و مذہبی تنظمیں ڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار یس اردو نیو سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے راہنما محمد اعظم چوہدری نے کیا ۔انہوں نےکہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کی کھلی تذلیل ہے،برمااپنے ملک کے مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم نہیں کر رہا حالانکہ وہ لوگ پندرھویں صدی سے وہاں پر آباد ہیں اور ان کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔
برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کو ایک گھناؤنی سازش قرار دیا دنیا اور او آی سی کی خاموشی پر تعجب اور حیرت کا اظہار کیا انہوں نے کہا دنیا نے جانوروں کی حفاطت کے لیے عملی اقدامات کر رکھے ھیں مگر اسوقت ہزاروں برمی مسلمانوں کی بے گورو کفن لاشیں بھی بڑے بڑے ضمیر نہ جگا سکیں عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی طاقتوں کو فی الفور برمی مسلمانوں کے لیے عملی اقدامات کرنا ھوں گے