راولپنڈی (یس اردو ڈاٹ کام رپورٹ )وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا ڈھیری ٹاہلی موری میں علاقہ مکینوں کے ساتھ کارنر میٹنگ میں خطاب
محمد بشارت راجہ کا کہناتھا کہ میں آپ لوگوں کا انتخابات سے قبل والا جوش اب بھی محسوس کر رہا ہوں ۔ الیکشن کے دوران جو بھی زمہ داریاں سونپی گئی وہ پوری کرئیں گے ۔ سب سے بڑا بنیادی حقوق آپ کا اور ہمارا رابطہ رہنا چاہیئے ۔ ان حالات میں ہمیں ملک ملا اس کو دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ ہم علاقے کے مسائل ہر ممکن کوشش کریں گے
عامر محمود کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو عوام سے واعدہ کیا تھا احتساب کریں گے وہ ہم نے کرنا شروع کردیا ہے۔ کہتے ہیں عمران خان کو سیاست کرنا نہیں آتی ۔ ہم سیاست نہیں خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ مام علاقوں میں بڑی ڈسپنسریوں کو 24گھنٹے چلانا شروع کریں گے جو کیھ دیا اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ چوروں کو نہیں چھوڑنا نیا گھر بنانے میں ٹائم لگتا ہے۔ اسی طرح نیا پاکستان بنانے میں تھوڑا ٹائم لگے گا۔
آخر میں بشارت راجہ نے موقع پر علاقے کے لیئے نیا ٹیوب ویل بنانے ۔ گلیوں کی پختگی۔اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی