counter easy hit

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی کتنی بیویاں ہیں اور وہ ہر ایک کو ہفتے میں کس شیڈول کے مطابق وقت دیتے ہیں ؟ ناقابل یقین تفصیلات

سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ وہ نمایاں ہونے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

 

Pakistan Jobs 2019 for 100+ Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

انہوں نے یہ بات فرانسیسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنےل خانہ کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لاتے۔ ولی عہد نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4بچے ہیں۔ میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔ میں اور میری اہلیہ چاہتے ہیں کہ بچے طبعی زندگی گزاریں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق عام طور پر ایم بی ایس کے نام سے مشہور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب جیسے انتہائی قدامت پسند معاشرے کو بدلنے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن دوسری طرف انھوں نے سعودی عرب کو یمن کی جنگ میں جھونکا ہے، اور حقوق کے لیے مظاہرے کرنے والی خواتین، مذہبی علماء اور بلاگرز کو قید کروایا۔ بہت سے لوگ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ گذشتہ سال سعودی حکومت کے نقاد صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔ستمبر 2013 میں جدہ کی چلچلاتی دھوپ میں شاہی محل کے گارڈز نے مضبوط آہنی دروازوں سے آتی ہوئی ہماری گاڑی کو اندر جانے دیا۔ اس وقت کے عمر رسیدہ ہو چکے سعودی ولی عہد اور وزیرِ دفاع سلمان بن عبدالعزیز سے ملنے کا وقت لینے کے لیے ہمیں کئی دن انتظار کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے بہت غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ وہ 50 سال سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر رہے اور انھوں نے اس دوران اسے محض دو لاکھ افراد پر مشتمل ایک صحرائی قصبے سے پچاس لاکھ نفوس پر مشتمل شہر بنتے دیکھا ہے۔مجھے ہلکا سا یاد ہے کہ اس شاہی مجلس کے دوران میں نے کمرے میں میرے پیچھے بیٹھے ایک شخص کو چپ چاپ نوٹس لیتے ہوئے بھی دیکھا۔میں سمجھا کہ وہ کوئی سینیئر سرکاری ملازم یا ولی عہد کے پرائیویٹ سیکریٹری ہوں گے۔ میں یہ دیکھ سکتا تھا کہ وہ اونچے قد اور مضبوط جسم کے مالک تھے جبکہ ان کی داڑھی نفاست سے تراشی ہوئی تھی۔ وہ بشت کہلانے والا روایتی چوغہ پہنے ہوئے تھے جس پر کی گئی سنہری دھاگے کی کشیدہ کاری سے اس شخص کے درجے اور رتبے کا پتہ چلتا ہے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد میں نے خاموشی سے نوٹس لینے والے شخص سے اپنا تعارف کروایا۔ ہاتھ ملانے کے بعد میں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ تو ان کا جواب تھا کہ ’میں شہزادہ محمد بن سلمان ہوں۔‘ انھوں نے انکساری سے کہا کہ ’میں ایک وکیل ہوں اور آپ میرے والد سے بات کر رہے تھے۔‘

All Pakistan Government & Private Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

Muhammad bin salman, how, many, wives, and, how, much, time, he, dedicates, them, in, a, week

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website