counter easy hit

مسلم لیگی قائدین کی کردار کشی عمران خان کا شیوہ ہے ‘ میاں حنیف

Muhammad Hanif

Muhammad Hanif

پیرس(عمیر بیگ)حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں، نت نئے ایشوز کا سہارا لیکر حکمران جماعت پر کیچڑ اْچھالنا اور مسلم لیگی قائدین کی کردار کشی عمران خان کا شیوہ ہے۔ اگر اْنکا رویہ تبدیل نہ ہوا تو وہ اپنی بچی کھچی سیاسی ساکھ سے بھی محروم ہو جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی لیکن ایسی چالبازیوں سے پاکستانی عوام کی حمایت کا رْخ تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔