counter easy hit

طاہر القادری کینیڈا کے شہری ،پاکستانی عوام سے کوئی سروکار نہیں میاں حنیف

 Muhammad Hanif

Muhammad Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)جاتی امراء کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بڑھکیں مارنے والے پاکستان میں سیاسی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور شعبدہ باز بڑھکیں مارنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔ طاہر القادری کینیڈا کے شہری ہیں اور انہیں پاکستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ وہ لندن ٹو پلان کے تحت پاکستان آئے لیکن لاہور مال روڈ کا دھرنا ناکام رہا جس کے باعث طاہر القادری کو دھرنا فوری ختم کرنا پڑا۔