پیرس(نمائندہ خسوصی)میاں محمد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیاں ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کیساتھ مخلص نہیں۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لاتعداد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے اور حکومت کو ملنے والی پے در پے کامیابیوں نے سیاسی مخالفین کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ حکومت اور حکومتی اداروں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں