counter easy hit

پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا ہیے، میاں حنیف

Muhammad Hanif

Muhammad Hanif

پیرس(عمیر بیگ)پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا ہے، ہخالفین حکومتی منصوبوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کر سکتے،اورنج لائن ٹرین کے بعد بلیو لائن اور پرپل لائن کا تحفہ بھی جلد پنجاب کی عوام کو دیں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ پُر امن بھی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اورنج ٹرین جیسے عوامی مفاد کے منصوبوں کی مخالفت اس لئے کر رہی ہے کہ ان کو معلوم ہے اگر ایسے منصوبے مکمل ہو نگے تو 2018میں بھی ان کی حکومت نہیں آئے گی۔