وزیراعظم کی محنت اورلگن تمام شکوک وشبہات سے بالاتر ہے،محمد اکرام رانجھا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسا کہنہ مشق اور نہائت زیرک سیاستدان پاکستان کی تاریخ میں بہت عرصہ کے بعد آیا ہے ۔ وزیراعظم کی محنت اورلگن اورنیک نیتی تمام شکوک وشبہات سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تاریخ میں دنیا کے بااثر اور نامور وزیراعظموں میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس سے پہلے پچھلے تیس چالیس سالوں میں دواورتین باریاں لینے والے کبھی یہ اعزاز حاصل نہیں کرپائے۔ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کے ممالک جو پاکستان کو ایک غریب اورامداد لینے والا ملک خیال کرتے تھے اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ثالثی پراپنے فیصلے کررہے ہیں انشااللہ ۔ اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کی قیادت کو ضرور سرخرو فرمائیں گے ۔