counter easy hit

حکومت نے پرانے کلچر کو یکسر تبدیل کردیا، قانون کی بالادستی واصلاحات کا ماضی میں تصور بھی نہیں تھا، محمد اکرام رانجھا

حکومت نے پرانے کلچر کو یکسر تبدیل کردیا، قانون کی بالادستی واصلاحات کا ماضی میں تصور بھی نہیں تھا، محمد اکرام رانجھا

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں رائج تھانہ اورآئین کی دلالی کے کلچر کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ نیچے سے اوپر ملک کے تمام طبقات میں تبدیلی کی لہر پیدا ہوچکی ہے۔ ماضی کی حکومتوں میں پاکستان اوربیرون ملک مقیم پاکستانی اس بات  کا تصور بھی  نہیں کرسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آئین و قانون کی بالادستی اور کرپشن کے خلاف جو بیانیہ دیا  کرپشن میں لتھڑے فرسود نطام سے بیزار عوام اور معاشرے کے تمام طبقات نے اسے کھلے دل سے قبول کیا ہے۔ لوگ اب رشوت ، چوربازاری، بلیک میلنگ اورکرپشن کیخلاف حکومت کے دست وبازو بن چکے ہیں انشااللہ ہماری قوم بہت جلد ترقی کی منازل طے کریگی۔

 

MUHAMMAD, IKRAM RANJHA, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website