وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا اصلاحات پروگرام پاکستان کو عالمی سطح پر بہترین مقام دلانے کیلئے بہترین حکمت عملی ہے، محمد اکرام رانجھا
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے اصلاحات پروگرام سے پاکستان کو عالمی سطح پر بلند مقام حاصل ہوگا اور کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اور صاف کراچی مہم ، صاف کے پی کے مہم اور پنجاب میں بلدیاتی نظام اورصحت انصاف کارڈ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتی چیلے اپنی جیبوں میں بدعنوانی کا کروڑوں روپے بھر تے رہے اور عوام کے لئے کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں میں سرفہرست ہوگا.