counter easy hit

حکومت کی مخلصانہ کوششوں سے ملکی معیشت صحیح سمت میں گامزن، ستر سالہ گند صاف کرنے پر مبارکباد، محمد اکرام رانجھا

حکومت کی مخلصانہ کوششوں سے ملکی معیشت صحیح سمت میں گامزن، ستر سالہ گند صاف کرنے پر مبارکباد، محمد اکرام رانجھا

پیرس /اسلام آباد(ایس ایم حسنین)  پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما محمداکرام رانجھا نے حکومت کی طرف سے کی گئی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششیں رنگ لارہی ہیں اور معیشت درست سمت میں گامزن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالہ گند صاف کرنے میں وقت لگتا ہے مگر حکومت نے اوپر سے صفائی کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے اور یہ ایک عظیم کارنامہ ہے جس کیلئے وزیراعظم مبارباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی رات دن کی کوششوں سے ملک کی معیشت صحیح سمت کی طرف جانا شروع ہوگئی ہے ، چند ہی دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 70 سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگتا ہے۔ لیکن موجودہ وزیراعظم نے جس طرح ملک کی معیشت کو سنبھالا دیا ہے یہ تاریخ کی ایک مثال ہے ماضی میں کھربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی ، ملک کے وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا گیا آج یہی بدعنوان سیاستدان اور ان کے حواری اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے متحد ہوگئے ہیں اور حکومت پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں۔

MUHAMMAD IKRAM RANJHA, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website