پیرس (خصوصی رپورٹ) ٹیم یس اردو نیوزکے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد اور پوری ٹیم کی طرف سے پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کی طرف سے مشہور صحافی روزنامہ نوائے وقت کے بیوروچیف یورپ اور وقت ٹی وی کے نمائندہ فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن اور فرانس کے مقبول ترین نعت خوان حافظ معظم پر قاتلانہ حمے کی شدید مذمت کی جاتی ھے ۔صحافی اور ثنا خوانِ مصطفیٰ ﷺ پاکستان اور پاکستانیوں کا بہترین چہرہ ہیں ان پر حملہ شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ٹیم یس اردو نیوز ہر فورم پر آواز بلند کریگی اس واقعے پر دونوں زخمیوں کے ساتھ دلی ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ھے اور فرانسیسی حکام سے مطالبہ کرتی ھے کہ فرانس میں مقیم صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
یاد رہے کہ گزشتہ شب چند نامعلوم افراد نے حافظ معظم اور صاحبزادہ عتیق الرحمن پر حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا تھا۔حملہ کے بعد حافظ صاحب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔جہاں ڈاکٹروں کی سخت نگداہشت اور طبی معائنہ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی