لاہور(ایس ایم حسنین)تفصیلات کے مطا بق سابق کوآرڈینیٹرپاکستان بار کونسل وماہر قانون دان محمد مدثر چوہدری کو انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ، ممبر پاکستان بار کونسل مقصود احمد بیٹر، ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین، سیننئر ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین سمیت سینئر ایڈووکیٹس نے اس تقرری کو احسن اقدام قرار دیدیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدثر چوہدری ایڈووکیٹ اس وقت ہیومن رائٹس سیل پاکستان جسٹس اینڈ ڈویموکریٹک پارٹی (پی جے ڈی پی) پنجاب کے باقاعدہ صدر بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان بار کونسل کے کوآرڈینیٹر اور پنجاب بار کونسل کے لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بار کے اہم عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔ اب ان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ا ن کو بار کی انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین کا بہت شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے ہمیشہ نوجوان وکلائ کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بار اور بنچ کے تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے اور جہاں تک ہوسکا وہ نوجوان وکلائ کیلئے بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ وکلائ کو پلاٹ دینے اور ممنوعہ بورکا اسلحہ دینے والا اپنا وعدہ پورا کریں۔ اور پورے پاکستان کے وکلائ کو سیکورٹی دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور میں غلام مجتبیٰ چوہدری ، عمران جاوید، حسیب اسامہ، شاہد نعیم، مقدر اشتیاق رسول و دیگراور ٹوبہ سے عمیر جاوید، ایڈووکیٹ شامل ہوں گےاس موقع پر وکلا کی کثیر تعداد میں وکلا ججز کی مبارکباد پیش کی گئی۔ ابتدائی طور پر لاہور میں غلام مجتبیٰ چوہدری، ٹوبہ سے عمیر جاویدایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر ہونگے۔۔