پیپلز پارٹی گوجرخان 27 دسمبر کو تاریخی لیاقت باغ جلسہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں بھرپور شرکت کریگی، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ
راولپنڈی/گوجرخان( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی وتحصیل گوجرخان اوراس کے
الائیڈونگز کےعہدیدارن،کارکنان،وابستگان وعبدالرحمان مرزااینڈبرادرزاپنےمحبوب قائد بلاول بھٹو کےتاریخی جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں27دسمبرکوبھرپورشرکت کریں گے
انہوں نے کہا کہ عبدالرحمان مرزا کی قیادت میں پیپلز پارٹی گوجرخان کے اجلاس جاری ہیں جن میں تمام پارٹی کارکنان اورالائیڈ ونگز کو متحرک کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔ لیاقت باغ جلسہ تاریخی ہوگا انشااللہ پیپلز پارٹی نئی تحریک کا آغاز کریگی جو کٹھ پتلی حکومت کی بنیادیں ہلا دیگی۔