counter easy hit

سندھ حکومت اوراٹھارھویں ترمیم کیخلاف سازشیں کرنا ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کرنے کے مترادف ہے، مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ

سندھ حکومت اوراٹھارھویں ترمیم کیخلاف سازشیں کرنا ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کرنے کے مترادف ہے، مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ
گوجرخان(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری ممتاز قانون دان مرزا محمد رمضان ایڈووکیت نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہے، موجودہ حالات میں بھی وفاقی حکومت سندھ کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشیاں کر نے میں مصروف ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اپنے لوگ جو آٹااور چینی بحران کے ذمہ دار ہیں ان کے معاملات کو دبایا جارہا ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ، انکوائری کمیشن کی رپورٹ 25اپریل کو آنا تھی لیکن رپورٹ دینے کی بجائے کمیشن کا حکومت سے مزید وقت مانگنا اس بات کو ظاہرکرتا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو شیلٹر فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے لوگوں کو بچانے او ر انکی کرپشن و لوٹ مار کو دبانے کی ماہر ہے، شہریار آفرید ی کے گھر کی سرکاری خزانے سے تزئین و آرائش کے معاملے سے لیکر آٹا ، چینی بحران تک جتنے بھی حکومتی لوگوں کی کرپشن کے کیسز سامنے آئے ہیں سب کے سب انکوائری کمیشن کی نظر ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہو، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی اشیاء کا معاملہ ہو، ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا معاملہ ہو یا پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،سمیت نہ جانے کتنے ہی ایسے معاملات ہیں جن کے بارے میں عمران خان کے لفظی نوٹس لینے کی تاریخ سنہرے واقعات سے بھری پڑی ہے لیکن آج تک کسی بھی حکومتی فرد یا تحریک انصاف کے کسی بھی شخص کے بارے میں عملی طور پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی بات صرف لفظی ایکشن لینے اور کمیشن بنانے تک ہی محدود رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سندھ حکومت کے اقدامات اور کارکردگی مثالی ہے وزیراعلیٰ سندھ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے سارے معاملات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور تمام وزراء روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کرونا کے خلاف سندھ حکومت کے کاموں میں روڑے اٹکانے بند کرے اگر تعاون نہیں کر سکتے تو روکاٹیں بھی نہ کھڑی کریں ، تحریک انصاف کے لوگ شاید ان حالات میں پوائنٹ اسکورنگ کے خواہاں ہیں لیکن پیپلز پارٹی ہر حالت میں صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

MUHAMMAD RAMZNA MIRZA ADVOCATE LAJPAL BHUTTO FAMILY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website