شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈیرہ واہلیانوالہ کے رہائشی محمد رمضان ، محبوب صابر ،لیاقت علی ، محمد اعظم وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور واپڈا حکام کو دی گئی تحریری درخواست کے ذریعے اپیل کی ہے کہ ہمارے علاقہ کی منطقع کی گئی بجلی فوری بحال کی جائے اور صرف ان لوگوں کے خلاف یہ کاروائی کی جائے جو نادھندگان ہیں اور ان کا ریکارڈ بھی محکمہ واپڈا کے پاس موجود ہے مگر ان بعض نادھندگان اور بجلی چوروں کی سزا پورے علاقہ کو دی جارہی ہے حالانکہ خود اہل علاقہ نے ہی اس غیر قانونی کام کی خبر محکمہ کو دی تھی تاکہ یہ غیر قانونی عمل رک سکے مگر واپڈا کے وہ اہلکار جن کے منہ کو حرام خوری کا چسکا لگا ہے نے اعلیٰ حکام کو بے بنیاد اطلاعات دیکر خود کی کرپشن چھپالی اور اہل علاقہ کی بجلی منطقع کروا کر انہیں شدید گرمی میں مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا جنہیں اپنی جانی مالی نقصان کے لالے پڑے ہیں، درخواست دھندگان نے چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ ڈیفالٹر پائے جائیں تو وہ ہر سزا قبول کریں گے وگرنہ لیسکو واپڈا اس زیادتی کے ازالہ کے ساتھ ساتھ مقامی صارفین سے اپنے کئے کی معزرت کرے تاکہ محکمہ کے متعلق عام شہریوں کا امیج درست ہوسکے، وگرنہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے